site
stats
کھیل

امپائر سے بدتمیزی، میسی پر چار میچز کی پابندی عائد

زیوریخ: فیفا نے میچ ریفری کا فیصلہ نہ ماننے اور امپائر کی توہین کرنے پر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی پر چار انٹرنیشنل میچز کی پابندی لگائی۔

فیفا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چلی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں میسی نے اسسٹنٹ ریفری کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور میچ آفیشلز کی توہین کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیفا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر پر 8 ہزار ایک سو پاؤنڈ جرمانہ اور چار میچ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

یاد رہے ارجنٹینا نےچلی کےخلاف میچ ایک صفر سے جیتا تھا، ارجنٹینا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں، ابتدائی چار ٹیمیں ورلڈکپ  کیلئے کوالیفائی کرےگی۔پانچ میں سے چار میچز میں ارجنٹینا کو میسی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ میسی پر پابندی عائد ہونے کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کو بڑے دھچکے کا سامنا ہے کیونکہ اسٹار فٹبالر ٹیم میں نہات اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top