منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

سندھ ، پنجاب میں دھند چھائی رہے گی، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور ڈیویژن، پنجاب کے میدانی اورسندھ کے بالائی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا دورانیہ رات سے شروع ہوکر صبح تک جاری رہے گا، اس دوران موٹروے اور ہائی وے پرسفر کرنے والے افراد احتیاط سے کام لیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیشنل ہائی وے پرپنجاب میں لاہور سے ملتان تک دھند میں شدت رہے گی جبکہ ملتان سے لے کرسندھ کے شہر سکھر تک ہلکی دھند کے آثاردکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

ملک کے شمالی علاقہ جات بشمول گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا اورشمالی پنجاب میں بادل چھائیں رہیں گے، دریں اثںاء مالاکنڈ، ہزارہ ڈیویژن، گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

دھند کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں کے لئے جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں اورپی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ مسافر گھروں سے نکلنے سے پہلے پرواز کا وقت کنفرم کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں