تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

محکمہ موسمیات کی عید کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے لیے سوال کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امکان ہے کہ چاند کی پیدائش ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 1 بج کر 28 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، ملک کے زیادہ تر حصوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد مملکت میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کی جائے۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر آج چاند دیکھنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کل اتوار 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

Comments

- Advertisement -