The news is by your side.

Advertisement

میٹ آفس کی خیبرپختوانخواہ، کشمیراورپشاورمیں آئندہ دو روز تک بارش کی پیشن گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواہ، کشمیر، اسلام آباد، فاٹا اور بالائی پنجاب میں آئندہ دوروزتک تیز ہواوٗں کے ساتھ موسلا دھاربارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں خیبرپختونخواہ کے جن علاقوں میں بارش ہوگی ان میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اورمردان ڈیویژن شامل ہیں۔

بالائی پنجاب میں کے سرگودھام گجرانوالہ اورلاہورڈیویژن جبکہ اسلام آباد، فاٹا اورکشمیرسمیت گلگت بلتستان، بنوں، ڈی آئی خان، فیصل آباداور ساہیوال ڈیویژن کے کچھ علاقوں میں بارش متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان ڈی جی خان اور بہاولپور ڈیویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں