The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں گرمی کی لہر ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی اور کہا درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والے تیار ہوجائیں ، شہرمیں آج سے گرمی کا راج ہوگا، محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہرمیں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات کم سےکم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہےگا ، کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت6 ڈ گری ، زیارت میں کم سےکم درجہ حرارت8ڈگری اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں