تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں کڑاکے کی سردی، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید دو تین دن سخت سردی کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہر کا درجہ حرارت مزید کم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی میں صبح درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،شہر میں آج دن میں موسم خشک رہے گا اور معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

دن میں درجہ حرارت24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈتک رہےگا اور ہوا 30سے35کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے سولہ جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد اور راوالپنڈی سمیت نواحی علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے اور درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

اسی طرحلاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہلکی بارش کا امکان ہے، آئندہ چند روز دھند میں کمی اور سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب ملک میں کہیں برفباری تو کہیں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج بھی برفباری متوقع ہے، زیارت میں پارہ منفی بارہ اور کوئٹہ میں منفی پانچ ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -