کراچی : محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر سے کراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی اور کہا درجہ حرارت33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33سے35ڈگری سینٹی گریڈتک جا سکتا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 72فیصد ہے اور جنوب مغرب سمت سےہوا4 سے 8 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر سے حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، تھر پارکر، عمر کوٹ اور کراچی میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب لاہور شہر میں بادلوں کے ڈیرے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے آج سے 17 اکتوبر تک لاہور سمیت ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہرکامجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس183اےکیوآئی ریکارڈکیاگیا، جس کے بعد لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔
ماہرین نے بڑھتی فضائی آلودگی مضر صحت قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایت کی ہے۔