بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات کی ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جس سے ملک بھر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ چترال، گلگت بلتستان، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان، سندھ میں چند مقامات پر جبکہ خیبرپختونخواہ، پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان، بھاولنگر، سکھر اور بالائی سندھ میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں