The news is by your side.

Advertisement

ہیٹ ویو میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے 15 اکتوبر سے ہیٹ ویو میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوسکتا ہے ، شہر میں  آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت42ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے ، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں کل سے گرمی کی نئی لہرآنے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،  صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگیا اور صبح کے وقت 25 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  کراچی میں شمال سےآنے والی خشک ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا، خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بھارتی ساحلی علاقوں کو عبور کرے گا اور یہ دباؤ کراچی کے موسم پر اثرانداز ہوگا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سروں کو ڈھانپ کررکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔

دوسری جانب  آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا اسلام آباد، لاہور ، پشاوراور کوئٹہ میں موسم میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اور بعض مقامات پرہلکی با رش کی توقع ہے، کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں