اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

میٹا اپنا AI سرچ انجن تیار کرنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

مصنوعی ذہانت کے دور میں میٹا نے بھی اپنا AI سرچ انجن بنانے کی تیاری شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کی کمپنی میٹا ایک ایسا سرچ انجن تیار کرنے پر کام کر رہا ہی جو ویب پر کرال کیا جائے گا تاکہ اس کا AI چیٹ بوٹ استعمال کرنے والے لوگوں کو معلومات فراہم کی جا سکیں۔

میٹا گوگل اور مائیکروسافٹ کارپوریشن پر اپنا انحصار کم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو فی الحال میٹا اے آئی استعمال کرنے والے لوگوں کو خبروں، کھیلوں اور اسٹاک کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سرچ انجن میٹا اے آئی، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پر کمپنی کے چیٹ بوٹ پر تازہ واقعات کے بارے میں صارفین کو بات چیت کے جوابات فراہم کرے گا۔

یہ فی الحال صارفین کو خبروں، اسٹاکس اور کھیلوں کے بارے میں جوابات دینے کے لیے گوگل اور بنگ سرچ انجنوں پر انحصار کرتا ہے۔

میٹا نے تبصرہ کے لئے رائٹرز کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں