جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

میٹا اور گوگل امریکی عدالتوں میں کیس ہار گئے، بڑا حکم جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس(26 مارچ 2026): سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں میٹا (فیس بک، انسٹاگرام) اور گوگل کو امریکی عدالتوں میں بڑی قانونی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 لاس اینجلس اور نیو میکسیکو کی جیوریز نے سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں میٹا (فیس بک، انسٹاگرام) اور گوگل کے خلاف تاریخی فیصلے سناتے ہوئے انہیں مجموعی طور پر 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر بچوں کے جنسی استحصال کو ممکن بنایا۔ جیوری نے میٹا کو بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کمپنی نے سیفٹی اور سیکیورٹی سے متعلق اپنے صارفین کو دانستہ طور پر گمراہ کیا۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت میں ثابت کیا کہ میٹا نے اپنے صارفین، بالخصوص بچوں کی حفاظت پر منافع کمانے کو فوقیت دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ میٹا اور گوگل دونوں کمپنیاں اپنے صارفین کو ان پلیٹ فارمز پر موجود ممکنہ خطرات اور نقصانات سے آگاہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہیں۔

قانونی ماہرین اس فیصلے کو ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ اس فیصلے سے یہ واضح پیغام گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اپنے صارفین کی حفاظت کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے اور وہ محض منافع کے لیے اخلاقی و قانونی حدود کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں