جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام میپ متعارف کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میٹا نے حال ہی میں پاکستان میں انسٹاگرام روڈ میپ متعارف کروادیا ہے۔

میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام میپ کے اجراء کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کو رازداری کے مضبوط کنٹرول کو برقرار رکھتے ہوئے مواد کو دریافت کرنے اور دوستوں کے ساتھ جڑے رہنے کا ایک نیا انٹرایکٹو طریقہ فراہم کیا گیا ہے۔

یہ فیچر صارفین کے ڈی ایم ان باکسز کے اوپر براہ راست دستیاب ہے۔

نیا فیچر پاکستانیوں کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے اور لوکیشن ٹیگز کے ساتھ کہانیاں، ریلز، پوسٹس اور نوٹس دریافت کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے یہ معلوم کرنا آسان ہو جاتا ہے کہ کنسرٹس، کیفے یا مقامی مقامات سے دوست اور پسندیدہ تخلیق کار کیا شیئر کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: انسٹاگرام پر ناپسندیدگی کا اظہار، نئے بٹن کی تیاری

صارفین اپنے آخری فعال مقام کو منتخب دوستوں، قریبی دوستوں یا کسی کے ساتھ بھی شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

پرائیویسی تجربے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے مقام کا اشتراک بذریعہ ڈیفالٹ ہمیشہ بند ہوتا ہے اور صارفین کے پاس اس بات پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے کہ ان کا مقام کون دیکھ سکتا ہے۔

صارفین یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی آخری فعال لوکیشن منتخب،قریبی دوستوں، یا کسی سے بھی شیئر نہ کریں۔ پرائیویسی کے اس تجربے کے بنیادی حصہ میں انسٹاگرام پر موجود نوعمر صارفین کے والدین کو بھی مکمل نگرانی حاصل ہے، جس میں ان کے بچے کی شیئرنگ ترجیحات دیکھنے اور منظم کرنے کے اختیارات شامل ہیں۔

میٹا نے انسٹاگرام میپ کو اپ ڈیٹس کے ساتھ بہتر کیا ہے جس میں میپ کے مواد سے پروفائل فوٹو ہٹانا، مقام آف ہونے پر اشارے کی وضاحت کرنا، اور ٹیگ کیا ہوا مواد کیسے ظاہر ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں