اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

اب ہم مرنے کے بعد بھی پوسٹ کر سکیں گے! میٹا نے حیران کن اے آئی پیٹنٹ حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا (17 فروری 2026): ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے ایک ایسے اے آئی ماڈل کا پیٹنٹ حاصل کیا ہے جو صارف کی موت کے بعد بھی اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ اور چیٹ کر سکتا ہے۔

میٹا کا یہ اے آئی ماڈل صارف کی وفات کے بعد بھی پوسٹ کر سکے گا، یہ پیٹنٹ دسمبر کے آخر میں منظور ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق یہ نظام ایک بڑے لسانی ماڈل (لارج لینگویج ماڈل) پر مبنی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اے آئی صارف کی سرگرمی، ردِعمل اور اندازِ گفتگو کی نقل کر سکے گا، دستاویز میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ AI صرف ٹیکسٹ ہی نہیں بلکہ آڈیو یا ویڈیو کے ذریعے بھی صارف کی سرگرمی کی نقل کر سکتا ہے۔

پیٹنٹ دستاویز کے مطابق یہ نظام صارف کے طرزِ تحریر، پسندیدگیوں اور انٹرایکشنز کے ڈیٹا کی بنیاد پر تقریباً اصل جیسا انداز اپنائے گا۔ میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کا فی الحال اس ٹیکنالوجی کو عملی طور پر متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

کاینات میں الٹی دنیا دریافت ہو گئی، سائنس دان حیران

ماہرین سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا ہم اس طرح ڈیجیٹل بھوت بن جائیں گے، اگر آدمی مرنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر زندہ رہے گا تو یہ ایک اخلاقی سوال بنتا ہے، کیا ٹیکنالوجی اپنی حد سے آگے بڑھ رہی ہے؟

اس اے آئی ماڈل پر تنقید بھی ہونے لگی ہے اور ردِعمل میں سوشل میڈیا صارفین نے اس پر حیرت اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کو سکون سے آرام کرنے دیا جانا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق یہ تصور ’’سوگ روبوٹس‘‘ یا ڈیجیٹل مردہ کی نقل جیسے متنازع اخلاقی مباحث سے جڑا ہوا ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے کہا ’’تو میٹا نے ایک AI کے لیے پیٹنٹ حاصل کیا ہے جو مرے ہوئے شخص کے اکاؤنٹ پر قابو پا کر اس کی جانب سے پوسٹ اور چیٹ کرتا رہے گا۔ کیا میٹا کے لیے کوئی حد باقی رہ گئی ہے؟‘‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں