امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے نے اپریل 2026 میں میسنجر ویب سائٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنی سروسز کو آسان بنانے کے لیے ایک نئے اقدام کے طور پر میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس اپریل کے آغاز سے میسنجر ویب سائٹ کو بند کردے گی۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ٹیک کمپنی نے اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ پچھلے سال، اس نے ونڈوز اور میک کے لیے میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپس کو بند کر دیا تھا۔
میٹا کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق جو صارفین messenger.com کے ذریعے میسنجر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے انہیں ویب سائٹ کے آف لائن ہونے کے بعد انہیں خود بخود facebook.com/messages پر بھیج دیا جائے گا۔
کمپنی نے کہا کہ اپریل 2026 سے، messenger.com مزید میسجنگ کے لیے دستیاب نہیں رہے گا۔ میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ بھی اب دستیاب نہیں ہے۔ آپ ویب پر میسجنگ جاری رکھنے کے لیے facebook.com/messages استعمال کر سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


