آسٹریلیا: کینبرا (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ 4 دسمبر سے آسٹریلیا میں 16سال سے کم عمر صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز سے ہٹا دے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام آسٹریلوی حکومت کے اُن نئے قوانین کے تحت کیا جا رہا ہے جس کے مطابق 10 دسمبر کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
آسٹریلیا نے فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے اشتراک سے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ ”کیا یہ اصلی ہے؟ کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام APAC کی وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات شامل ہیں۔ مہم کے مواد کو دلچسپ اور کھیل کے انداز میں (گیمیفائیڈ) تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ اس طرح کی دھوکہ دہی کے طریقوں کی پہچان اور خطرے کے اشاروں سے باخبر رہ سکیں۔
اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان HI (M) SI، نے اس اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے ایک محفوظ اور باخبر ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو پی ٹی اے اور میٹا کی مشترکہ کوششوں کا تسلسل قرار دیا، جس کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو بہتر بنانا اور صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنا ہے۔
گوگل نے جدید ترین اے آئی ویڈیو ماڈل متعارف کرادیا
میٹا کی ہیڈ آف پاکستان پبلک پالیسی دانیا مختار نے کہاکہ“میٹا میں ہم پاکستان میں اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے بہت سنجیدہ ہیں اور ہم اپنے پلیٹ فارمز سے دھوکہ دہی کرنے والے افراد کو ہٹانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ تاہم، ایسے دھوکے باز افراد اپنے طریقے بدلتے رہتے ہیں اور بیک وقت کئی ایپس اور پلیٹ فارمز کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ انہیں پکڑنا مشکل ہو جائے۔


