منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

محکمہ موسمیات نے ’ٹروپیکل سائیکلون‘ کی پہلی وارننگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(29 ستمبر 2025): خلیج کیمبے (بھارت) کے اوپر ہوا کا انتہائی کم دباؤ بننے کے بعد محکمہ موسمیات نے سائیکلون کا پہلا الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق ویل مارک ایریا خلیج کیمبے اور اس سے ملحقہ بھارت گجرات کے قریب ہے، کم دباؤ کا شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

ہوا کا کم دباؤ یکم اکتوبر کو شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بھارتی علاقے سوراشٹرا پہنچ سکتا ہے، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرنے کے بعد سمندری سرگرمی شدت کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہونے کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اس سسٹم کی نگرانی کی جا رہی ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ گرم موسم کیساتھ دن کا آغاز ہوا اور شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے

شہر میں آج دن بھر سمندری ہوائیں بند رہنے اور کل موسم شدید گرم رہنے کے بعد شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان بحیرہ عرب کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ سسٹم بھارتی گجرات سے آگے بڑھتے ہوئے بحیرہ عرب میں داخل ہوگا اور اس کے اثرات جنوب مشرقی سندھ، زیریں سندھ اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں پر بھی پڑیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں