تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشگوئی سےروک دیا گیا

اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کےچاند سے متعلق پیشگوئی سےروک دیا۔

تفصیلات کے مطابق شوال کاچانددیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 23 مئی کو طلب کر لیے گئے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کےچاند کی پیشگوئی سے روک دیا ہے، وزارت مذہبی امور کے ذریعےمحکمہ موسمیات کوپیشگوئی سےروکا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات چاند سےمتعلق کوئی پیشگوئی نہ کرے، محکمہ موسمیات پیشگوئی کی بجائے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے 12 مئی کوپیش گوئی کی تھی کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں ، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی28رمضان کو ہوگی ، پاکستان میں رات 10بجکر 39منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر25مئی پیرکوہونےکاامکان ہے، فیصلہ23مئی کوہونیوالےرویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں ہوگا۔

یاد رہے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرطارق مسعود بطورٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلال کمیٹی کا حصہ تھے۔

وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر جاری کی تھیں ، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کیا جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

Comments

- Advertisement -