ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی سمیت مختلف شہروں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم خشک تو کہیں سرد رہے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسم سرد و خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت شمالی علاقہ جات میں بھی موسم سرد رہے گا۔ دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان سمیت دیگر بالائی علاقوں نے برف کی چادر اڑھ رکھی ہے۔

متعلقہ انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے کئی مقامات بند کردیے، خراب موسم کے سبب متعدد ایسی شاہراہیں ہیں جن پر لوگوں کو گاڑیاں چلانے سے منع کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں