The news is by your side.

Advertisement

محکمہ موسمیات کی کراچی سے متعلق نئی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج رات بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ رات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بوندا باندی رات اور پھر صبح کے اوقات میں بھی ہوگی۔

شہر میں آج درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ماہ مون سون بارشوں کا سلسلہ رہا۔ چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں، مون سون کے پہلے اسپیل میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

رواں سال جولائی میں بارش کے باعث کئی مقامات پر جان لیوا حادثات بھی پیش آئے، کراچی میں ایک لڑکا اور جوان شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں