تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ہیٹی میں سمندری طوفان نےتباہی مچادی

ہیٹی: سمندری طوفان ’میتھیو‘ ہیٹی اور ڈومینکین ری پبلک میں تباہی مچانے کےبعدکیوبا کے ساحل کی جانب گامزن ہے۔

ہیٹی میں گزشتہ دہائی کے دوران آنے والے سب سے شدید طوفان نے نظام زندگی کودرہم برہم کرکے رکھ دیا۔طوفان کے نتیجےمیں ایک سو پینتالیس میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلنےاورطوفانی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔

طوفان کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ مواصلاتی نظام کوشدید نقصان پہنچاہے۔کیٹگری فور کےطوفان نےڈومینیکن ریپبلک میں بھی تباہی مچائی اورچار افرادکی جان لےلی ہے۔

ہیٹی اورڈومینیکن ریپبلک میں تباہی مچانے کےبعدمیتھیو نامی طوفان اب کیوباکے ساحل کی جانب رواں دواں ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق 2010 کے زلزلے کے بعد ہیٹی میں آنے والا یہ سیلاب انسانی تاریخ کا بڑا المیہ ہے، 10 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور اسپتالوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے مطابق اس وقت کم از کم چالیس لاکھ بچے طوفان کی تباہ کاریوں کی زد پر ہیں اور ان میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -