The news is by your side.

Advertisement

سیکیورٹی خدشات کی بنا پرمیٹروسروس بند، شہری پریشان

لاہور: دہشت گردی خدشات کی بناء پر لاہور میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے، دو لاکھ شہری سفری سہولت سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح میٹرو انتظامیہ نے تاحکمِ ثانی میٹرو بس سروس بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد لاہورمیں میٹرو بند کردی گئی۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق میٹرو بس سے لگ بھگ دولاکھ افراد سفر کرتے ہیں اورسروس بند ہونے کے سبب شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبہم سییکیورٹی خدشات کی بنا پر سروس بند کی گئی ہے اورسیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے تک میٹرو بند رہے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے میٹرو کی بندش کے اعلامیے کے بعد تمام میٹروبسیں گجومتہ اسٹیشن پرگراؤنڈ کردیں گئیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں