تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

گہرے زخم کو 1 منٹ میں بھرنے والا انجیکشن تیار

واشنگٹن: طب کی دنیا میں انقلابی ایجاد سامنے آئی، یونیورسٹی آف سڈنی اور امریکا کے ماہرین نے ایسا گوند بھرا انجیکشن تیار کیا ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گہرے سے گہرے زخم کو بغیر ٹانکے لگے بھرنے اور خون روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثات ، دہشت گردی کے واقعات اور جنگ میں گولیاں اور چہھرے لگنے سے انسانی جسم میں گہرے زخم آتے ہیں، ایسے مریض کو ابتدائی طبی امداد دی جاتی ہے تاہم بعض اوقات خون زیادہ بہہ جانے سے متاثرہ مریض دم توڑ جاتا ہے۔

امریکی اور آسٹریلوی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھے جس کی وجہ سے طب کی دنیا میں انقلابی ایجاد سامنے آئی، ماہرین نے ایک ایسا انجیکشن تیار کیا جو گہرے زخم کو بھرنے اور فوری طور پر خون روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین نے اس انجیکشن کو ’میٹرو‘ کا نام دیا ہے جو پھیپھڑوں کے زخم بھرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، انجیکشن میں ایک جیلی نما گوند شامل کی گئی ہے جسے زخم پر لگا کر الٹراوائلٹ شعاعیں ڈالی جائیں تو یہ زخم خشک کر کے اس کو بند کردیتا ہے۔

اس انجیکشن کو قدرتی اور لچک دار پروٹین سے تیار کیا گیا ہے جو روشنی سے حساس ہوکر زخم کو فوری طور پر بند کردیتا ہے، انجیکشن میں موجود گوند میں اینزائم شامل کیا گیا ہے جو اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ زخم کو گوند پر کتنے عرصے تک رہنا ہے۔

میٹرو انجیکشن کی تیاری میں خصوصی طور پر پھیپھڑوں اور دل کی حرکت کو دیکھا گیا اور پھر اس میں لچک دار جیلی شامل کی گئی جو انسانی اعضاء کی طرح سکڑنے اور پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین نے اس انجیکشن کو ابتدائی طور پراس انجیکشن کو چوہوں اور پھر خزیر پر آزمایا، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انجیکشن کو اگلے مرحلے میں انسانوں پر بھی آزمایا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -