پوسا ڈاس: ارجنٹینا میں تعینات میکسیکن سفیر کتاب چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن میں تعینات میکسیکو کے سفیر آسکر ریکارڈو والیرو 10 ڈالر مالیت کی کتاب چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں آگئے۔
رپورٹ کے مطابق 76 سالہ سفیر ایل اتینیو لائبریری گئے جہاں اُن کو اپنی پسندیدہ کتاب نظر آئی تو انہوں نے اُسے اٹھا کر جائزہ لیا اور اسے اخبار میں لپیٹ کر چلتے بنے مگر سی سی ٹی وی نے اس سارے منظر کو محفوظ کرلیا۔
میکسیکو کی حکومت نے فوری طور پر سفیر کو عہدے سے سبک دوش کر کے انہیں وطن واپس بلا لیا جہاں اُن سے چوری سے متعلق تفتیش بھی کی جائے گی اور اگر وہ قصور وار پائے گئے تو انہیں سزا دی جائے گی۔
Estos son los videos del escándalo diplomático ¿del año? Quien se ve en imagen es el embajador mexicano en Argentina, Oscar Ricardo Valero Recio Becerra, llevando sin pagar un libro de El Ateneo Grand Splendid y tomado por las cámaras de seguridad de la librería. pic.twitter.com/65grTmJ3lO
— Juan M. Lombardero (@LombarderoJM) December 9, 2019
وزیرخارجہ میکسیکو نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ’اگر کتاب چوری کرنے کا جرم ثابت ہوجاتا ہے تو سفیر کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا البتہ ابھی معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا‘۔
He solicitado al Comité de Ética analice el caso de Embajador en Argentina acusado de robar libros en famosa librería. Por lo pronto he ordenado regrese a casa. De comprobarse que el video es veraz será separado del cargo inmediatamente. Cero tolerancia a la deshonestidad.
— Marcelo Ebrard C. (@m_ebrard) December 9, 2019