ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کئی دن سے لاپتہ معروف ٹک ٹاک اسٹار کی اچانک موت

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار ماریان اِزاگیرے کی کئی دن سے لاپتہ ہونے کے بعد پُراسرار طور پر موت واقع ہوگئی۔ اچانک موت کے باعث مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشیواکان کے اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار ماریان اِزاگیرے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوران علاج وہ شدید طبی مسائل کا شکار ہوگئی تھیں جس کے باعث وہ دماغی طور پر مفلوج ہوچکی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق 23 سالہ ماریان یکم ستمبر کو لاپتہ ہوئی تھیں، جس کا مقدمہ ان کے گھر والوں نے درج کرادیا تھا، پانچ دن بعد حکام نے انہیں مشیواکان کے شہر موریلیا کے ایک ہوٹل سے برآمد کیا جہاں وہ کئی دن سے مقیم تھیں، ان کی گاڑی کو بھی اسی ہوٹل سے برآمد کیا گیا تھا۔

معاملہ سامنے آنے پر ریسکیو حکام نے انہیں فوری اسپتال منتقل کیا، بعد ازاں ان کی طبی حالت مزید بگڑتی گئی اور ان کی موت واقع ہوگئی جبکہ حکام نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

معروف اسٹار کے ٹک ٹاک پر 40 لاکھ سے زائد فالورز موجود ہیں، لاپتہ ہونے سے پہلے انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس سے ان کے چاہنے والے تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے، اس 33 سیکنڈز کی ویڈیو میں وہ کلاؤن میک اپ میں اداس اور آنکھوں میں آنسو لیے موسیقی پر لب ہلا رہی تھیں۔

پاکستان ٹی وی اور اسٹیج کے لیجنڈ اداکار انتقال کر گئے

ٹک ٹاک اسٹار نے ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا تھا کہ میری محبت کے سارے وعدے تمہارے ساتھ جائیں گے، تم کیوں جا رہے ہو؟‘ جبکہ مداحوں نے کمنٹس میں ان سے حوصلہ رکھنے اور محفوظ رہنے کا کہا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار کے لاپتہ ہونے کی اطلاع البا الرٹ سسٹم کے ذریعے دی گئی تھی جس میں ان کی آخری نقل و حرکت اور ذاتی تفصیلات کو شائع کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں