میکسیکو: میزبان میکسیکو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے دی، ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں میکسیکن صدر کو گول ہونے پر جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق میکسیکو سٹی کے تاریخی میکسیکو سٹی اسٹیڈیم (ایستادیو ازٹیکا) میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے آغاز ہی سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
⚽ President Claudia Sheinbaum and fans cheered as Mexico scored its first goal in the Group A match against South Africa as the 2026 FIFA World Cup kicked off in Mexico City https://t.co/irxWyLO1y8 pic.twitter.com/uY3WT7dTF0
— Reuters (@Reuters) June 11, 2026
جولین کوئینونیس نے میکسیکو کی جانب سے پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی تو اسٹیڈیم میں موجود میکسیکن صدر اور شائقین پر جوش انداز میں جشن منانے لگے۔
OVERJOYED MEXICAN FANS celebrate FIRST World Cup game VICTORY by LAUNCHING a Korean fan HIGH INTO THE AIR pic.twitter.com/bsmCdFkxGb
— RT (@RT_com) June 11, 2026
بعد ازاں تجربہ کار اسٹرائیکر راول خیمنیز نے دوسرا گول اسکور کرکے کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔
میکسیکن صدر کلاڈیا شین بام ٹیم کی سپورٹ کے لیے خود بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں جن کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔


