The news is by your side.

Advertisement

میکسیکو کی زمین لرز اٹھی، 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

میکسیکو سٹی: شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی وجہ سے زمین لرز اٹھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ اوآکسا اور میکسیکو سٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شدید زلزلے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی اور عوام خوف زدہ ہوکر جان بچانے کے لیے ادھر سے اُدھر بھاگنے لگے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز  اوسیکا کا بحرل الکاہل تھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ماہرین نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور کھلے مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ وآکسا میں چند مکانات کی دیواریں گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے زمین لرزنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

یاد رہے کہ میکسیکو میں 2017 میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 360 افراد ہلاک ہوئے تھے، آج آنے والا زلزلہ ماضی کے مقابلے میں بہت شدید بتایا جارہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں