تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

میکسیکو میں‌ مسلح افراد نے جنازہ گاہ پر دھاوا بول دیا، 8 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں مسلح افراد نے جنازہ گاہ پر دھاوال دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں مسلح افراد نے جنازہ گاہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مسلح افراد نے رات کے وقت جنازہ گاہ کو نشانہ بنایا، خونی کارروائی کے وقت جنازے میں درجنوں افراد موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فی الحال حملہ آوروں کی شناخت یا گرفتاری سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: میکسیکو میں فائرنگ،24 افراد ہلاک، 7 زخمی

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں میکسیکو کی شمالی وسطی ریاست گیانا جوٹو میں غیر قانونی طور پر قائم نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز میں فائرنگ سے 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کے دوران بحالی مرکز میں موجود افراد زمین پر لیٹ گئے تھے۔

گورنر ڈیا گو سنہو روڈریگز ویلجیو کا کہنا تھا کہ حملے کا اب تک مقصد سامنے نہیں آیا، تاہم لگتا ہے کہ اس میں منشیات کے گروہ ملوث ہیں۔

Comments

- Advertisement -