تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

میکسیکو میں بڑی آئل فیلڈ دریافت

میکسیکو : میکسیکو میں تیل کے ذخائر دریافت کرلئے گئے جس کے بعد مزید 11 کنوئیں کھودے جائیںگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری پیٹرولیم فرم پیٹرولیوس میکسی کانو کے چیئر مین اوکتاویو رومیرو نے بتایاکہ صوبہ طباسکو کے علاقے کویسکی سے گزشتہ 30 سال کے وسیع ترین تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلا کنواں گزشتہ برس جون میں کھودا گیا تھا جس سے یومیہ ساڑھے 4 ہزار بیرل تیل حاصل کیا جاتا ہے، 34 مربع کلو میٹر پر محیط تیل کے ذخائر کے مالک علاقے میں مزید 11 کنوئیں کھودے جائیں گے۔

رومیرو کے مطابق آئل فیلڈ سے سال 2020 میں یومیہ 69 ہزار بیرل اور 2021 میں یومیہ 1 لاکھ دس ہزار بیرل تیل سمیت 11.6 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس کی پیداوار کی جائے گی۔

میکسیکن صدر اینڈریس مینوئل لوپیز کا کہنا تھا کہ ہم نے ترجیحی بنیادوں پر پیکمس کو بحال کیا، جس کی پیداوار گزشتہ ایک دہائی سے گراوٹ کا شکار ہے اور ڈرامائی انداز میں اس کے قرضے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں : ایران میں اربوں بیرل تیل کے مزید ذخائر دریافت

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایران میں بھی نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی تھی جس میں 53 ارب بیرل خام تیل موجود ہے، یہ آئل فیلڈ مغربی صوبے خوزستان میں واقع ہے جس کا رقبہ 2400 مربع کلومیٹر ہے۔

ایرانی صدر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی آئل فیلڈ ہے جو بوستان سے اومیدیاہ تک 2400 مربع کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -