ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

مس ورلڈ کا تاج میکسیکو کی حسینہ کے سر سج گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سانیا: مس ورلڈ کے مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں میکسیکو کی حسینہ وینیسا نے کامیابی حاصل کرکے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر سانیا میں مس ورلڈ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، مس ورلڈ کا تاج میکسیکو کی حسینہ وینیسا کے سر سج گیا، بھارت کی سابقہ حسینہ عالم مانوہی چھلر نے مس ورلڈ کو تاج پہنایا۔

چھبیس سالہ وینیسا ڈی لیون انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری حاصل کررکھی ہے، وینیسا مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے والی میکسیکو کی پہلی خاتون ہیں۔

- Advertisement -

فائنل راؤنڈ میں وینیسا سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ مس ورلڈ بنتی تو لوگوں کی مدد کس طرح کریں گی؟ جس پر وینیسا کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے خطاب کو اس طرح استعمال کروں گی جس طرح میں گزشتہ تین سالوں سے کرتی آرہی ہوں، ہمیں سب کا خیال رکھنا چاہئے اور محبت کرنی چاہئے کسی کی مدد کرنا بہت مشکل کام نہیں ہے۔

وینیسا کی پیدائش میکسیکو کے موانجواٹوہر میں ہوئی، ان کا قد 174 سینٹی میٹر ہے اور رواں سال مئی میں انہوں نے مس میکسیکو کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حسن کا تعلق پاکستان یا بھارت سے نہیں: مس ورلڈ

رنگا رنگ تقریب میں امریکا کے گروپ سسٹرز اسٹیج نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور 1979 کا ڈسکو گانا ’ وی آر فیملی‘ گایا۔

مقابلے میں پہلی رنر اپ تھائی لینڈ کی 20 سالہ حسینہ نکولن پچاپا رہی جو بزنس ایڈمنسٹریشن کی طالبہ ہیں، مس بیلاروس ماریا، مس جمیکا خدیجہ روبن سن اور مس یوگینڈا کوئلن بھی فائنل فائیو میں شامل ہیں۔

یہ مس ورلڈ کا آٹھواں مقابلہ تھا جس کا انعقاد چائنا کے شہر سانیا میں کیا گیا اس سے قبل پہلا مقابلہ 2003 میں منعقد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں