جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ملازمین کو مزید 6 ماہ کی مہلت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں وزارت ہیومن ریسورسز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی گھریلو ملازمین کے قیام کو قانونی بنانے کے لئے دی جانے والی مہلت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز کی جانب سے دی گئی نئی مہلت آج سے شروع ہو کر 6 ماہ تک جاری رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق اس کا مقصد گھریلو ملازمین اور مالکان کو اضافی وقت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غیر حاضر ملازمین کی حالت کو مساند پلیٹ فارم کے ذریعے خودکار طریقے سے درست کر سکیں جس سے کام کے ماحول میں بہتری اور تمام فریقوں کے حقوق کی ضمانت ممکن ہو سکے۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب میں افرادی قوت کے شعبے کی مسلسل ترقی کی کوششوں کے تحت ہے اور یہ معاہداتی تعلقات میں بہتری کی پہل اور لیبر مارکیٹ کے نظم و نسق کے ضمن میں آتا ہے۔

حج سیزن میں لاکھوں عازمین کو حرمین ریلوے کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف

اس اقدام کے تحت وہ گھریلو ملازمین جن کے بارے میں غیر حاضری کی رپورٹ درج ہو چکی ہے یا جن کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی ہے اور جو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، وہ اپنے حالات درست کر کے اپنی خدمات کو نئے مالکان کے ساتھ منتقل کر سکتے ہیں بشرطیکہ تمام قانونی اقدامات مکمل کئے جائیں۔

وزارت کے مطابق یہ تمام کارروائیاں مساند پلیٹ فارم کے ذریعے کی جائیں گی اور یہ توسیع صرف ان گھریلو ملازمین پر لاگو ہوتی ہے جو اعلان کے بعد غیر حاضر نہیں ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں