میاں چنوں(9 فروری 2026): دو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کاشف کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس نے دو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم کاشف معصوم بچی کو بہلا پھسلا کر ایک احاطے میں لے گیا جہاں اس نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ متاثرہ بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔
پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزم کو سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے میاں چنوں پولیس انتظامیہ کا موقف ہے کہ بچوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور ایسے کیسز میں "زیرو ٹالرنس” کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ حکام نے والدین کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


