بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

مولانا فضل الرحمن ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، میاں محمود الرشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر مرکوز ہیں-

تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری لاک ڈاؤن اور بلا جواز مارچ کی دھمکیوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر مرکوز ہیں-

میاں محمود الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں جرات مندانہ خطاب کے بعد کوئی پاکستانی اس طرح کے بلاجواز احتجاج کا حصہ نہیں بنے گا-

وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ آزادی مارچ کی آڑ میں سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کے عزائم بری طرح ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمن کو اقتدار سے علیحدگی کا غم کھائے جا رہا ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ ساری سیاسی قلابازیوں کا مقصد کسی نہ کسی طرح اقتدار میں اپنا حصہ وصول کرنا ہے لیکن بہتر ہے کہ مولانا منفی اور جلسے جلوسوں کی سیاست چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں-

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں