The news is by your side.

Advertisement

جاوید میانداد اورشاہدآفریدی کے تنازعہ، دونوں اسٹار کھلاڑی آج ملاقات کریں گے

کراچی : جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے تنازع کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، دونوں اسٹار کھلاڑی آج ملاقات کریں گے، جس کے بعد معاملہ حل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان تنازع حل ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے، تیسرے ثالث کی درخواست پر دونوں اسٹار کرکٹرز کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ میانداد میچ فکسنگ سے متعلق الزامات واپس لے لیں گے، جس کے بعد صلح کے امکانات روشن ہیں۔

آفریدی نے میانداد کو قانونی نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز مل کربات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

afridi-1

یاد رہے کہ جاوید میانداد نے آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے، میانداد کے الزامات پر آفریدی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ میانداد کے معاف کرنے کے باوجود آفریدی نے الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

دونوں کرکٹرز کی لفظی جنگ ختم کرنے وسیم اکرم بھی ثالث کردار ادا کرچکے ہیں، امید کی جارہی ہے کہ آج دونوں کے درمیان مصالحت ہو جائے گی۔


مزید پڑھیں : میانداد اور آفریدی کو معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیں، وسیم اکرم


وسیم اکرم نے جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان ہونے والے تنازع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ جاوید میانداد اور آفریدی کو معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیں۔

دو کرکٹرز کے جھگڑے نے سابق کپتان وسیم اکرم کو افسردہ کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ جاوید میانداد اور آفریدی کو معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیں۔ دونوں کھلاڑی ان کے لئے بہت عزت کے حامل ہیں۔


مزید پڑھیں: آفریدی نے جاوید میاں داد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا


واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ ’’جاوید میاں داد کو پیسوں کی فکر رہتی ہے، عمران خان اور اُن میں بس یہی فرق ہے‘‘۔

بعد ازاں لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے لالہ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں اسی وجہ سے وہ بار بار الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں