site
stats
پاکستان

میاں صاحب اپنی دکان چمکانے کیلئے اقتدارمیں آتےہیں،عمران خان

میانوالی : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب اپنی دکان چمکانے کیلئے اقتدارمیں آتےہیں، میٹرو بس کاپیسہ اگر عوام پر لگایا جاتا تو غربت میں کمی ہوتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں کالا باغ کے قریب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف دھرنے کی نہیں نظریئےکی سیاست کرتی ہے۔

ملک کا سو ارب سے زائد روپیہ بیرون ملک پڑا ہوا ہے اگر یہ رقم عوام پر خرچ ہوتی تو ملک کی قسمت بدل جاتی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنا کاروبار چمکانے کیلئے ہی حکومت میں آتے ہیں ۔

جب آصف زرداری صدر بنا توپاکستان اسٹیل 8 ارب روپے کے منافع میں تھی لیکن نواز شریف اور آصف زرداری نے مل کر سٹیل مل کو 200 ارب کے نقصان میں پہنچادیا جس کی وجہ سے آج وہ بند ہوگئی ہے۔

میاں نواز شریف کی جدہ کی اسٹیل مل منافع میں چل رہی ہے لیکن پاکستان کے عوام کی اسٹیل مل بند پڑی ہے۔فیسکو منافع میں چل رہا ہے لیکن حکمران اسٹیل مل کی طرح اس کی بھی نجکاری کرنا چاہتے ہیں۔

ملک کا سو ارب سے زائد روپیہ بیرون ملک پڑا ہوا ہے اگر یہ رقم عوام پر خرچ ہوتی تو ملک کی قسمت بدل جاتی، عمران خان نے کہا کہ جب ن لیگ حکومت میں آئی تو ڈیزل پر 16 فیصد جی ایس ٹی تھا اب 50 فیصد ہے اگر ڈیزل مہنگا ہوگا تو کسانوں کی لاگت بڑھے گی جس سے کسان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس سابقہ مقدار میں کردیا جائے تو ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کمی ہوگی جس سے کسان خوشحال ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ ملک جہاں طاقتور عوام پر ظلم کرتا ہے وہاں کے انصاف کا نظام اسے نہیں پکڑسکتا اور اگرعام آدمی کوئی جائز کام بھی کرانا چاہے تو اسے اس کے لئے رشوت دینا پڑتی ہے۔

جس نئے پاکستان کی ہم تلاش میں ہیں وہ پاکستان تب بنے گا جب عوامی حکومت آئے گی، ہم نے پاکستان میں غربت کے خلاف جہاد کرنا ہے اورغربت کیخلاف جہاد کسانوں کی مدد سے شروع کرنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top