منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے،حکومت کو فکر نہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

میانوالی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے میٹرو بسوں پر اربوں روپے خرچ کر ڈالے ،کسان مریں یا جئیں ،حکومت کو فکر نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کچھ لوگ عمران خان کا خطاب سننے کیلئے قریبی کچی مٹی کی بنی مسجد کی چھت پر چڑھ گئے۔لوگوں کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے مسجد کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نندی پور پاورپراجیکٹ چلا نہیں لیکن اربوں کے اشتہار چلائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آپ کو کسی بھی سرکاری کام پر عمران خان کی تصویر نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کیونکہ عمران خان نے اللہ کو جواب دینا ہے اس لیئے قوم کا پیسہ خود پر نہیں لگاتا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے کسانوں کا خیال رکھتی ہے ،بیج تیار کر کے دیتی ہے اور کیڑے مار ادویات سستے داموں دیتی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی کسان کے مقابلے میں بھارتی کسان زیادہ خوشحال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے ،خوراک پوری نہیں ہوتی لیکن میاں صاحب کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں