تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سندھ اسمبلی میں چوہوں نے مائیک کی تاریں کاٹ دیں

کراچی: سندھ اسمبلی میں چوہوں نے الیکٹرک کی تاریں کاٹ دیں جس کے سبب ایوان کے ساؤنڈ سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہوا تو پتا چلا کہ ارکان اسمبلی سے پہلے چوہے انٹری دے چکے ہیں، چوہوں نے اسمبلی کے مائیک کی تاریں کاٹ دیں جس کے سبب ساؤنڈ سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

ارکان سندھ اسمبلی نے عارضی انتظامات کے تحت لائے گئے مائیک پر اظہار خیال کیا، اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ کسی نے چوہے ایوان میں چھوڑ دئیے ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز ارباب چانڈیو کے مطابق چوہے بدستور ایوان کے کونے میں چھپے ہوئے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوہوں کے لیے روٹی و دیگر چیزیں رکھ دی گئی ہیں تاکہ وہ اس میں آکر پھنس جائیں لیکن وہ جھانسے میں نہیں آرہے۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ، ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر میں چوہا گھس گیا

چوہوں کی جانب سے مائیک کی تاریں کاٹنے کے بعد عارضی مائیک کی وجہ سے اسمبلی میں شور کم ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے اور ارکان اسمبلی کی آواز بھی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری اسمبلی نے تمام وزیٹر پاسز منسوخ کردئیے ہیں، صرف میڈیا نمائندوں کو سندھ اسمبلی میں جانے کی اجازت ہوگی۔

سندھ اسمبلی میں بکتر بند گاڑیوں کے لیے الگ پارکنگ الاٹ

سندھ اسمبلی میں کیسز میں قید اراکین کو بکتر بند گاڑیووں سے اسمبلی لایا جاتا ہے جس کے سبب سندھ اسمبلی میں بکتر بند گاڑیوں کے لیے الگ پارکنگ الاٹ کردی گئی ہے۔

مزید ارکان قید ہوئے تو بکتر بند گاڑیوں میں اضافہ ہوجائے گا، بکتر بند گاڑیوں میں اضافہ ہونے کے سبب پارکنگ چھوٹی پڑ جائے گی۔

Comments

- Advertisement -