تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

تنزانیہ میں بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے چوہے

تنزانیہ کی ایک تنظیم نے بارودی سرنگوں اور ٹی بی مریضوں کا پتہ لگانے کےلیے بڑی جسامت والے چوہوں سے مدد لینا شروع کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک تنزانیہ میں مختلف سماجی کاموں جیسے کسانوں کی فلاح و بہبود، بارودی سرنگوں سے حفاظت اور ان دھماکوں سے معذور ہوجانے والے لوگوں کی بحالی بطورِ خاص کام کرنے والی تنظیم ‘اپوپو’ شامل ہیں۔

تنزانیہ اور دوسرے افریقی ممالک میں مسلسل بغاوتوں اور خانہ جنگی کے باعث ان گنت بارودی سرنگیں جگہ جگہ دفن ہیں جو معصوم بچوں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کرنے کے علاوہ انہیں زندگی بھر کےلیے معذور بھی کررہی ہیں۔

بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے کےلیے کتے کو تربیت دی جاتی ہے جس پر لاکھوں ڈالرز خرچہ ہوتا ہے جو غریب ممالک کےلیے مشکل ہے، اوپوپو تنظیم نے تربیت یافتہ کتوں کا متبادل چوہوں کو قرار دیا اور انہیں بارودی سرنگیں ڈھونڈنے کی تربیت دی اور کام شروع کردیا۔

ان چوہوں کی لمبائی ڈیڑھ فٹ سے کچھ کم ہوتی ہے جب کہ ان کی عمر 8 برس تک ہوتی ہے۔

اوپوپو نے چوہوں سے بارودی سرنگوں کی تلاش کا کامیاب تجربہ کرکے چوہوں کو سستے داموں فروخت کرنا شروع کردیا، جس کے باعث اب تک تنزانیہ میں ہزاروں جانیں بچائی جاچکی ہیں۔

بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے چوہوں کو تنزانیہ میں ‘ہیرو چوہے’ کے لقب سے نوازا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -