پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

مائیکل کلارک کی نام لیے بغیر پاکستانی سینئر پلیئرز پر شدید تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان مائیکل کلارک نے بھارت سے عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کے سینئر کرکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ایک بار پھر سے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انڈیا کے سابق کرکٹرز کے علاوہ غیرملکی کرکٹرز بھی سینئر پاکستانی پلیئرز کی خامیوں پر بات کررہے ہیں اور نشاندہی کررہے ہیں کہ ان کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، شاہد آفریدی بھارت سے یکطرفہ شکست پر برہم

کینگرو ٹیم کے سابق کپتان نے بھارتی ٹیم کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹرز کی رسوائی کے بعد زبردست بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ پاکستان نے کیا کیا لیکن پاکستان کے کچھ سینئر پلیئرز کےلیے یہ آخری ورلڈکپ اور آخری موقع تھا۔

مائیکل کلارک نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں ٹیموں کے درمیان بہت بڑا گیپ ہے، بھارت کافی عرصے سے پاکستانی ٹیم سے بہت آگے ہے اور اب یہ فاصلہ مزید بڑھ چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کو دیکھیں تو ان کے چند سینئر پلیئرز اچھا کھیلتے تھے مگر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بات کی جائے تو یہ ان کا آخری موقع، آخری ورلڈکپ تھا۔

مائیکل کلارک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان اور نئے پلیئرز کےلیے پی ایس ایل کو دیکھ سکتے ہیں وہاں سے انھیں نیا ٹیلنٹ مل سکتا ہے۔

بابر، شاہین، شاداب کا وقت ختم ہوگیا، نئے پرفارمرز لائے جائیں، محمد یوسف کا مطالبہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں