جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

’ہر بری چیز کالی نہیں ہوتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ: ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے دنیا میں جاری نسل پرستی کے خلاف اور سیاہ فام شہریوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بری چیز کالی نہیں ہوتی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والے میچ کا آغاز سیاہ فام شہریوں کے لیے چلائی جانے والی مہم ( بلیک لائیو میٹر) سے ہوا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور امپائرز نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر امریکی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر مائیکل ہولڈنگ اس میچ میں کمپیئرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، انہوں نے  میچ شروع ہونے سے قبل بلیک لائیو میٹر مہم پر بے باک تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کی شروعات تعصب کے خلاف جاری مہم سے ہوئی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ ہر بری چیزکالی نہیں ہوتی‘۔

لیجنڈری کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ’سیاہ اور سفید فام دونوں شہریوں کو مزید تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ اُن کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمی ختم ہوسکے اور وہ ایک دوسرے کو برداشت کرسکیں‘۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں