The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر گرفتار

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے ‏تفتیش کی جارہی ہے۔ ‏
نیوساؤتھ ویلز پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 51 سالہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، بدھ کی ‏صبح شکایت پر ملزم کے گھر چھاپا مارا گیا اور اسے حراست میں لیا گیا۔

Australia's cricketer-turned-pundit Michael Slater charged over alleged  domestic violence - Sport - DAWN.COM

پولیس نے بتایا کہ اس پر “کیریج سروس کو خطرے میں ڈالنے، ہراساں کرنے، ڈنڈا مارنے اور خوفزدہ کرنے کے ‏ارادے سے جسمانی نقصان کے خوف کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔

یہ الزامات جو کہ فون یا سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے اور ڈنڈے مارنے سے متعلق ہیں 12 اکتوبر کو ‏گھریلو تشدد کے واقعے کی رپورٹس کے بعد سامنے آئے۔

Ex-Australian cricket star Michael Slater charged over alleged domestic  violence, Australia/NZ News & Top Stories - The Straits Times

سابق بلے باز 1993 سے 2001 تک 74 ٹیسٹ کھیل کر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔ اس کے بعد سے وہ ٹی ‏وی پر نمایاں عہدوں پر فائز ہیں لیکن گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے چینل سیون نے انہیں برطرف کر دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں