منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

سابق آسٹریلوی کرکٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

گھریلو تشدد کیس میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبر شپ ختم کردی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبر شپ اور ہال آف فیم کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

سابق کرکٹر اب نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ کے تاحیات رکن نہیں رہے، گھریلو تشدد کیس کے بعد این ایس ڈبلیو کی جنرل میٹنگ میں ووٹنگ کے ذریعے ان کی ممبرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر کو 2022 میں گھریلو تشدد کیس میں سزا سنائی گئی تھی اور انہیں 7 الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ انہیں 2015 میں ہال آف فیم اور 2016 میں تاحیات ممبرشپ سے نوازا گیا تھا۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی اسکواڈ میں واپسی میں تاخیر ہے، پیٹ کمنز اسکواڈ کے ساتھ برسبین میں موجود ہوں گے اور اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے عثمان خواجہ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، برسبین ٹیسٹ سے قبل انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا انعقاد 4 دسمبر سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں