جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

مائیکل وان کا شارجہ میں پاکستان کی ناکامی پر شکوک وشبہات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شارجہ میں پاکستان کی ناکامی پر شکوک وشبہات ظاہر کردیئے کہ کیا میچ مشکوک تھا جبکہ سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے بھی سوال کردیا ہے.

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹر پر نئی بحث چھیڑ دی انکا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی جس طرح انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کھیلے بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تین رن آؤٹ نے ان کا شک اور بھی بڑھا دیا، جس طرح کھلاڑیوں نے شاٹس کھیلے وہ پہلے نہیں دیکھے۔

سابق انگلش کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں مشکوک سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جو نہیں ہونی چاہیے، گڑ بڑ کرنے والوں کو لگتا ہے کہ سب احمق ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سوال اٹھایا کہ شارجہ میں پاکستانی ٹیم صرف دو سو آٹھ رنز پر ڈھیر ہوئی، جس کے بعد فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں نے کئی یقینی مواقع ضائع کردیئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں