ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

سابق انگلش کپتان کورونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

مائیکل وان نے اپنا پیغام ایشیز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا اور کورونا کی وجہ سے آسٹریلیا جانا موخر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

سابق انگلش کپتان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت کورونا ٹیسٹ کے باعث مجھے آسٹریلیا کے لیے اپنی پرواز اگلے ہفتے تک موخر کرنا پڑی ہے جو مایوس کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم اس دوران میں برسبین میں چند دن بارش سے بچا رہوں گا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بیماری سے صحتیابی کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ جب میں کچھ دن بعد وہاں پہنچوں گا تو دونوں ٹیموں سے مضبوط نہیں رہوں گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں