تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایسا عجیب شخص جس نے دو دن میں پورا جہاز کھالیا

پیرس : آپ نے اپنے مشاہدات میں ایسے خوش خوراک لوگوں کو یقیناً دیکھا ہوگا جو ضرورت سے زیادہ کھانا کھا جاتے ہیں یا عام آدمی کی خوراک سے زیادہ ان کی خوراک ہوتی ہے۔

ایک ایسا ہی شخص فرانس میں بھی گزرا ہے جو آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ کھانا کھاتا تھا وہ نہ صرف عام غذائیں کھاتا بلکہ اپنی بھوک مٹانے کیلئے دھاتیں تک کھا جاتا تھا۔

فرانس کا ایک شہری جس کا نام میشیل لوتیتو ہے، ان کو سھاتیں کھانے کا بہت شوق تھا انہوں نے اپنی زندگی میں تقریباً 9 ٹن دھاتیں کھائیں، ان کا من پسند من پسند کھانا ہوائی جہاز تھا، اس شخص کو مین آف ایوری تھنگ بھی کہا جاتا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 جون 1950 کو فرانس میں پیدا ہونیوالا میشیل لوٹیٹو 25 جون 2007 کو 57 سال کی عمر میں چل بسا تھا، اس نے اپنی پوری زندگی میں تقریباً 9 ٹن دھاتیں کھائیں۔

لوتیتو بچپن سے ’’پیکا‘‘ نامی مرض میں مبتلا تھا، یہ ایسا ذہنی مرض ہے جس میں انسان گندگی، پلاسٹک اور دھاتیں کھانا پسند کرتا ہے۔ لوٹیٹو نے اپنی تمام زندگی میں ایک ہوائی جہاز، 7 ٹی وی، 6 فانوس، 18سائیکلوں اور 15 ٹرالیوں سمیت کئی اشیا کھائی تھیں۔

Comments

- Advertisement -