تازہ ترین

پالتو بلی گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئی

مشی گن: امریکا میں قد آور پالتو بلی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں پالتو بلی کا قد 18.83 انچ ناپا گیا جس کے بعد اسے دنیا کی سب سے لمبی قد والی بلی قرار دے دیا گیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ حکام کی جانب سے مکمل تصدیق کے بعد بلی کو اس اعزاز سے نوازا گیا، یہ بلی ‘سوانا نسل’ سے تعلق رکھتی ہے۔

سوانا بلیاں ایک ہائبرڈ نسل ہیں جو افریقی سرویل کے ساتھ گھریلو بلی کے ملاپ کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں۔

بلی کے مالک پاورز نے عالمی ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد بتایا کہ اس سے قبل یہ اعزاز اس کے بھائی آرکٹرس کو دیا گیا تھا جب سال دوہزار سولہ میں اس کی بلی جس کا نام ‘آرکٹورس’ تھا اسے دیا گیا تھا جوبعد ازاں گھر میں آتشزدگی کے باعث مر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں دن رات گزارنے کیلئے کمرہ کرائے پر دستیاب

پاورز نے مزید بتایا کہ ایک اور بلی جس کا نام ‘الٹیر ‘ ہے یہ بھی گھریلو بلی ہے اور اس کی دم 16.07 انچ لمبی ہے جس کے باعث اسے دنیا کی سب سے لمبی دم رکھنے والی بلی کا اعزاز حاصل ہے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اس کا بھی نام درج ہے، یہ بھی دو ہزار سولہ کی آگ میں جل کر ہلاک ہوگئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ولیم کے پاس مزید اور بلیاں بھی ہیں جن کے نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بلی اونچا قد ہونے کے باعث گھر میں دروازے بھی آسانی کے ساتھ کھول لیتی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -