مشی گن(29 ستمبر 2025):امریکا کی ریاست مشی گن میں چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس چرچ میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی ہے جو قریبی علاقے برٹن کا رہائشی تھا، فائرنگ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، حملہ آور کی گاڑی چرچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم چرچ میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا۔
مقامی پولیس چیف ولیم رینی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آگ لگنے کی جگہ کا پتہ لگانے کے بعد ہمیں مزید متاثرین مل جائیں گے, پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک آگ لگنے یا گولی چلنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا ہے۔
حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا، حملے کے وقت سینکڑوں افراد چرچ میں موجود تھے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقع کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک میں پُرتشدد واقعات ختم ہونے چاہیے۔
اس سے قبل شمالی کیرولینا کے ایک ساحلی قصبے میں ہفتے کی رات دیر گئے فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


