بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

مکی آرتھر فاسٹ بولر حسن علی کے دفاع میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر فاسٹ بولر حسن علی کے دفاع میں آگئے۔

حسن علی کی ڈانس کرتے ہوئے پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید پر مکی آرتھر فاسٹ بولرحسن علی کےدفاع میں بول پڑے،انہوں نے کہا کہ حیرت ہےحسن کےخوش ہونے پر تنقید ہو رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حسن علی بہت ٹیلنٹڈ اور ہنرمند ہیں، ان کا کیریئر ہی ان کو ایک شاندار کرکٹر بناتا ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ میں حیرت زدہ ہوں کہ حسن علی کے پرلطف لمحات پر لوگ اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہین۔

واضح رہے کہ کمر میں درد کی وجہ سے حسن علی ٹیم سے باہر ہیں اور مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی دورہ انگلینڈ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=AuDpvsU2mmM

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں