منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’بھارت سے ہار کے بعد اتنا دباؤ تھا خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بھارت سے ہار کے بعد اتنا دباؤ تھا کہ خودکشی کا سوچ رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد بہت افسردہ تھا اور خودکشی کا سوچ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پھر میں نے خود کو سمجھایا کہ یہ بس ایک بری پرفارمنس تھی، عوام کی کڑی تنقید کے باعث مایوس تھا، راتیں ٹھیک سے سو بھی نہیں سکا۔

- Advertisement -

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لارڈز میں پریس کافرنس کے دوران صحافی کو جھاڑ پلادی، مکی نے کہا کہ مایوسی نہ پھیلائیں، منفی کے بجائے مثبت چیزیں سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ حارث سہیل نے بہترین اننگز کھیلی اس کی حوصلہ افزائی کریں، کھلاڑی شدید تنقید پر کافی دکھی تھے، پاکستان کا ورلڈ کپ میں چانس ہے، اگلے تین میچ جیت کر سیمی فائنل میں جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے گرین شرٹس پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 شکست دے کر شاندار کم بیک کیا تو شائقین کرکٹ کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے اور تنقید کرنے والے مداح بھی ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنا اگلا میچ 26 جون بروز بدھ کو ورلڈ کپ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں