پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ایشیا کپ میں ٹیم کی ناکامی کی وجہ بابر کی غیر موجودگی کو قرار دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف فتح کے بعد ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے، لیکن بیٹنگ لائن اپ، خصوصاً ٹاپ آرڈر خاطر خواہ کارکردگی دیکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں تاہم گزشتہ دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد سے اس فارمیٹ میں وہ نظر نہیں آئے۔
ایشیا کپ کے اسکواڈ سے ان کا اخراج ٹیم مینجمنٹ کی اس حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے جس کا مقصد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا ہے۔
تاہم، صائم ایوب اور ساحبزادہ فرحان اپنے پہلے بڑے ٹورنامنٹ میں توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں، خصوصاً صائم ایوب جو تین میچوں میں ایک رن بھی نہیں بنا سکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس ایونٹ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ، صائم ایوب، شاہد آفریدی کے برابر آگئے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


