جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

دورہ جنوبی افریقا، ناکامی کی ذمہ دار پوری ٹیم ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں ناکامی کی ذمہ دار پوری ٹیم ہے، کسی ایک شعبے پر ملبہ ڈال کر ٹیم میں تفرق پیدا نہیں کرنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ جنوبی افریقا میں ناکامی کی ذمہ دار پوری ٹیم ہے، ورلڈ کپ کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمائیں گے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز احمد سے غلطی ہوئی جس کی وہ معافی مانگ چکے ہیں، کپتانی سے متعلق اب کوئی شک نہیں ہونا چاہئے، سرفراز کی بیٹنگ فارم پر کوئی تشویش نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد عامر میں مہارت ہے اور وہ بڑے میچ کے بولر ہیں، پریشر میں بولنگ کرنا پسند کرتے ہیں، ٹیم نے سنچورین ٹی ٹوینٹی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پی ایس ایل فور، کراچی کنگز سے بہت زیادہ امیدیں ہیں، مکی آرتھر

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پی ایس ایل سیزن فور کے لیے انتہائی پرجوش ہیں، مکی آرتھر نے کہا کہ اس بار اپنی ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں ہیں، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کے لیے ایونٹ ضرور جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے پاس ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن ہے، عماد وسیم کی کپتانی میں کراچی کنگز ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے، کراچی کنگز ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 15 فروری کو ملتان سلطان کے خلاف کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں